• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر8ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئے

Oct 4, 2019

کراچی(نمائندہ خصوصی)گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی قرضوں کی مد میں72کروڑ ڈالرز سے زائد کی بھاری ادائیگی کے باعث سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر8ارب سے گر کر7ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 27ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر76کروڑ89لاکھ ڈالرز کی کمی رہی جس کے بعد ذخائر کی سطح 15 ارب 3 کروڑ 7لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئی ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر72کروڑ37لاکھ ڈالرز کمی سے 8ارب46کروڑ کی سطح سے گر کر7ارب74کروڑ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر4کروڑ52لاکھ ڈالرز کمی سے 7ارب26کروڑ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔