بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ سمہ سٹہ پولیس کی اہم کامیابی، بیوی کو قتل کرنے والاسفاک ملزم چندگھنٹے میں گرفتار،آلہ قتل برآمد،مقدمہ درج۔ڈی پی اونے تھانہ سمہ سٹہ پولیس کی کارکردگی کو سراہااورشاباش دی،شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملزمان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،ایسی سفاکانہ واردات میں ملوث ملزم کو قانونی تقاضے پورے کرکے منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا،ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی” جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس ”کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔اس سلسلہ میں تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کوچند گھنٹوں میں گرفتاراورآلہ قتل برآمدکرلیا۔مدعی مقدمہ عمران خان نے تھانہ سمہ سٹہ پولیس کو بیان کیاکہ مورخہ26.11.21کو اپنے گھر واقع شعیب ٹاؤن میں آیاتو میری والدہ مسماۃ منظوراں بی بی اورمیرا والد اللہ بخش گھر موجود نہ تھے۔پوچھنے پربیوی نے بتلایاکہ وہ لکڑیاں کاٹنے لیے گئے ہوئے ہیں۔ کافی دیر واپس نہ آئے توہمراہ گواہان تلاش کرنے کے لیے نکلے۔ انہیں تلاش کرتے ہوئے باغ کے اندر گئے تو چیخ وپکار اوربچاؤ بچاؤ کی آوازیں سنیں۔ نزدیک پہنچے تو دیکھا کہ میرا والد میری والدہ کو کلہاڑی کے وار کرکے ماررہاتھا۔جوکہ ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے زمین پر گرگئی۔ میرا والد ہمیں نزدیک آتا دیکھ فرارہوگیا۔جس پر تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے کارروائی کاآغاز کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کا تحرک کیا۔ ملزم اللہ بخش کو چند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا۔ جبکہ آلہ قتل بھی برآمدکرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران نے تھانہ سمہ سٹہ پولیس کی تمام ٹیم کی کارکردگی کو لائق تحسین قرارد یا اورشاباش دی۔ڈی پی اومحمد نے اپنے پیغام میں کہ ہے کہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملزمان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،ایسی سفاکانہ واردات میں ملوث ملزمان کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔ایسے عناصر کے وجہ سے معاشر ے کو بدامنی کا شکار نہیں ہونے دیاجائے گا۔
تھانہ سمہ سٹہ پولیس کی اہم کامیابی
