• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ,ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض اور کانسٹیبل عبدالغفور کے اعزاز میں الوداعی تقریب

Oct 5, 2019

چنیوٹ : ایس پی انوسٹی گیشن میڈم ممتاز صحرائی, ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض اور کانسٹیبل عبدالغفور کی محکمانہ خدمات کے بعد ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈی پی او آفس میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا. جس میں ڈی پی او سید حسنین حیدر سمیت ضلع بھر کے ڈی ایس پی صاحبان, اے سی چنیوٹ خضر حیات,ڈسٹرکٹ سوشل ویفیئر آفیسر و دیگر افسران نے شرکت کی. اس موقع پر ڈی پی او سید حسنین حیدر نے ایس پی انوسٹی گیشن میڈم ممتاز صحرائی ,ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض اور کانسٹیبل عبدالغفور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کا موقع ہے کہ آپ ملازمت کا طویل سفر بخوبی طے کر کے عزت کیساتھ رخصت ہو رہے ہیں.ڈی پی او نے سبکدوش ہونے والے پولیس افسران ملازمان کو شیلڈز اور تحائف پیش کیے اور ان کے لیے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا.
بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ