بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے ) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایات کے مطابق انٹر یونیورسٹیز کنسورشیم کی پہلی ورچوئل میٹنگ کا کامیاب انعقاد کیا گیا ہے ”،جس کا موضوع”ہم موسمیاتی تبدیلی کو کیسے کم کر سکتے ہیں؟”تھا۔اس میٹنگ کی فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم،ڈین فیکلٹی آف سائنس نے صدارت کی۔ اجلاس کی صدارت جناب عاشق احمد خان (کنزرویشنسٹ، EVK2CNR، اسلام آباد) نے کی جبکہ اس میٹنگ کی فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم،ڈین فیکلٹی آف سائنس تھیں اور شریک میزبان ڈاکٹر واجد نسیم جتوئی،شعبہ زراعت، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تھے۔ وائس چانسلریونیورسٹی آف سوات اور وائس چانسلرخیرپور یونیورسٹی سمیت پاکستان کی 08 مختلف یونیورسٹیوں سے آن لائن شرکاء نے شرکت کی۔ شرکاء نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکی طرف سے موسمیاتی تبدیلی، خوراک کی حفاظت، ایکو سسٹم کی بحالی، ماحولیاتی انحطاط کو کم کرنے وغیرہ کے حوالے سے کیے گئے شاندار اقدامات کو سراہا۔۔ خیالات کے تبادلے، فیکلٹی ٹریننگ اور طلباء کے تبادلے کیلئے کنسورشیم پر باضابطہ دستخط کرنے کے لیے مارچ 2022 میں ایک فزیکل میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مشترکہ تحقیق کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے متفقہ طور پر اتفاق رائے پیدا کیا گیا۔