بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ہائیڈرو یونین کی جانب میپکو ملازمین کا ڈی سی چوک پر احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے چاروں اطراف سے روڈ بلاک کردیا۔مظاہرین کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کے خلاف شدیدنعرے بازی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت کا واپڈا جیسے ادارے کو جو کہ فیڈریشن کی علامت ہیں کی نجکاری کا فیصلہ دراصل آئی ایم ایف کی غلامی اوعر مزدوروں کا قتل عام کرنے کے مترادف ہیں جس کو کسی صورت قبول کیا جائیگا۔مقررین نے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی، ملازمین کی انشورنس سمیت ملازمین کیلئے حفاظتی آلات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔