• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے پریس کلب میں وہیل چیئرز تقسیم ،واک بھی نکالی گئی

Dec 3, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے ) معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے پریس کلب میں وہیل چیئرز تقسیم ،واک بھی نکالی گئی ۔وہیل چیئر ز تقسیم کرنے کی تقریب میں سرپرست الخدمت فائونڈیشن ضلع بہاول پور سید ذیشان اختر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سحر صدیقہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمدعذیز، سپرٹینڈنٹ دارالاطفال محمد اصغر شاہین ،ضلعی صدر الخدمت فائونڈیشن چوہدری احسان ،نائب صدر سید مقصود الحسن بخاری ،عبدالجلیل ہاشمی،نصیر احمد ناصر ،نائب صدر پریس کلب عمران بھنڈر و دیگر نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ذیشان اختر نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن پاکستان پریشان حال اور مستحق افراد کی خدمت میں مامور ملک گیر ادارہ ہے جو بلا تفریق ،مذہب اور رنگ و نسل آفات سے بچائو ،صحت ،تعلیم ،صاف پانی ،کفالت یتامی،مواخات پروگرام اور دیگر سماجی خدمت میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ فائونڈیشن بہاول پور کی جانب سے اب تک 600 معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی جا چکی ہے ،کلینیکل لیب میں ہر ماہ تقریباً3200 سے زائد مریضوں کے ٹیسٹ رعایتی نرخوں پر کیے جاتے ہیں اسی طرح آرفن کیئر پروگرام کے تحت 359 یتیم بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے شہر میں اس وقت تین فلٹریشن پلانٹس شہریوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ دیگر کئی فلاحی منصوبے مخیر حضرات کے تعاون چل رہے ہیں اور خدمت کا یہ سلسلہ الحمداللہ جاری ہے ۔قبل ازیں مہمانوں نے معذور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کی تقریب کے آخر میں معذوروں کے عالمی دن کے سلسلے میں آگاہی واک پریس کلب سے یونیورسٹی چوک تک نکالی گئی