• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلع کے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکی مساجد میں جمعتہ المبارک کی نماز سے قبل شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل سننے کے لیے کھلی کچہریاں،میرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی

Dec 3, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) ضلع کے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکی مساجد میں جمعتہ المبارک کی نماز سے قبل شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل سننے کے لیے کھلی کچہریاں،میرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی، شہری پولیس سے تعاون کریں،جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع متعلقہ تھانہ یا دفاترہائے و تھانہ جات کے باہر لگے پینا فلیکس پر دئیے گئے نمبر پررابطہ کرسکتے ہیں تاکہ ایسے عناصر کا قلع قمع کیا جاسکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی اوپن ڈورپالیسی اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے مساجدمیں جمعتہ المبارک کے روزکھلی کچہریاں لگا ئیں،پولیس افسران نے مساجد میں موجود شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل تفصیل سے سنے اورمیرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور شہریوں کو مطمئن کیا۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے کھلی کچہری کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ مختلف اوقات و مقامات پر شہریوں کو کھلی کچہری کے بارہ میں سوشل میڈیاپر پہلے آگاہ کرتے ہوئے ان کی دہلیز پر ان کے مسائل کو سننے کے ساتھ ساتھ حل کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔جبکہ اس کے علاوہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پرضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز اپنے اپنے دفاترمیں روزانہ کی بنیادپرشام03سے 06بجے تک شہریوں کے مسائل سننے کے لیے موجود ہوتے ہیں تاکہ شہریوں کا پولیس پر مزید اعتماد بحال ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کو میرٹ پر انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، پولیس افسران صحیح معنوں میں شہریوں کی دادرسی کریں۔تمام شہری ہمارے لیے وی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں،ان کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین فرائض میں شامل ہے۔