• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کنسرٹ کے دوران “ہانیہ ، ہانیہ” کے نعرے ، پھر عاصم اظہر نے کیا کیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

Dec 8, 2021

ملتان (نمائندہ خصوصی) گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب لڑکوں نے ان کی سابق دوست ہانیہ عامر کے نام کے نعرے لگانا شروع کردیے۔

عاصم اظہر، آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا ان دنوں نجی کالجز کے گروپ کیلئے پنجاب بھر میں ٹور کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ان کا ملتان کے کالج میں کنسرٹ ہوا جہاں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب لڑکوں نے “ہانیہ ، ہانیہ” کے نعرے لگانا شروع کردیے۔

اپنی سابق دوست کا نام سن کر عاصم اظہر نے طلباء سے درخواست کی کہ وہ ان کا نام نہ لیں۔ “یہ ایکسٹرا نام لوگے تو بوائز کو مزہ نہیں آئے گا۔” گلوکار کی اس درخواست کے بعد طلبا نے اور شدت کے ساتھ نعرے لگانا شروع کردیے جس پر عاصم اظہر مایوس ہو کر پیچھے ہٹ گئے اور دوبارہ گانا شروع کردیا۔