بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) گونگے اوربہرے بے روزگار نوجوانوں کاڈی سی آفس چوک پراحتجاجی مظاہرہ روڈ بلاک کرکے ٹریفک جام کردی سرکاری نوکریوں میں 3 فیصدکوٹہ بحال کرنے کامطالبہ کمشنرسے مذاکرات کے بعداحتجاج اختتام پذیر ہواتفصیل کے مطابق گزشتہ روز بہاولپورضلع سے تعلق رکھنے والے گونگے اوربہرے سینکڑوں پڑھے لکھے نوجوانوں نے ڈی سی آفس چو کوبلاک کرکے پورے شہرکی ٹریفک جام کردی ان کامطالبہ تھاکہ سال2007 بعدسے سرکاری نوکری میں معذورافراد کاتین فیصدکوٹہ ختم کردیاگیاہے جوان کیساتھ زیادتی ہے اسی وجہ سے ہزاروں معذور افراد بے روزگاری کے عالم میں پریشانیوں کاشکارہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت فوری طورپر معذورافراد کاتین فیصدکوٹہ بحال کرے مظاہرین نے کئی گھنٹے تک روڈ بلاک رکھی بعدازاں کمشنربہاولپورسے مذاکرات کے بعداحتجاج ختم کردیا۔