• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میکسیکو میں ٹرک الٹنے سے 49 افراد ہلاک ، 58 زخمی ، خوفناک حادثہ

Dec 10, 2021

نیو میکسیکو(نمائندہ خصوصی) میکسیکو کے جنوبی علاقے میں ٹرک الٹنے سے 49تارکین وطن ہلاک اور58 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکوکے جنوبی علاقے میں حادثے کا شکارہونے والے کارگو ٹرک میں 107 پناہ گزین سوار تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکرالٹ گیا اور پیدل چلنے والوں کے لئے بنائے گئے پل سے ٹکرا گیا۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 40 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ٹرک میں سوارتارکین وطن کا تعلق وسطی امریکا سے تھا۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پرانسانی اسمگلروں کے ٹھکانوں پرچھاپے مارے جارہے ہیں۔