• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

برطانیہ میں اومی کرون کی وجہ سے پہلی موت

Dec 14, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے متاثرہ مریض برطانیہ میں انتقال کرگیا ۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ میں اومی کرون سے پہلی موت ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 40 فیصد اومی کرون کا شکار ہیں۔
برطانیہ میں اومی کرون کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور متعدد مریض اس وقت ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ کورونا کی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاو میں تیزی کے بعد کورونا الرٹ لیول تین سے بڑھا کرچار کردیا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے بھی تصدیق کی ہے کہ دنیا کے 63 ممالک میں اومی کرون تیزی سے پھیل چکا ہے۔ پاکستان میں بھی کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے لیکن متاثرہ خاتون صحتیاب ہوچکی ہیں۔