• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ کی افغانستان میں ناکامی کی تحقیقات میں پاکستان کی بڑی کامیابی، امریکہ نے پاکستان مخالف بل سے ’پاکستان‘ کا لفظ ہی حذف کردیا

Dec 14, 2021

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی طرف سے افغانستان پر طالبان کے قبضے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایاجا رہا تھا تاہم اب امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے اس معاملے سے متعلق ایک بل میں سے پاکستان کے متعلق تمام منفی حوالہ جات خارج کر دیئے گئے ہیں۔
ایوان نمائندگان میں پیش کیے گئے اس بل میں افغانستان پر طالبان کے قبضے کے حوالے سے پاکستان پر کئی طرح کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔تاہم اس بل کے ترمیمی ورژن سے لفظ ’پاکستان‘ ہی حذف کر دیا گیا ہے اوراس کی جگہ ’افغانستان کا کوئی بھی قریبی ملک‘ لکھ دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس بل کے ایک اور حوالہ (ریفرنس)میں طالبان کے افغانستان پر قبضے میں پاکستان کے کردار کی وضاحت طلب کی گئی تھی، ترمیمی ورژن میں یہ حوالہ بھی حذف کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف اس بل میں افغانستان سے امریکی انخلاءکی وجوہات اور اثرات کی تحقیقات کی شرط برقرار رکھی گئی ہے اور تجویز دی گئی ہے کہ ان تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو افغانستان کے قریبی اور دور دراز پڑوسی ممالک کے کردار کا جائزہ لے۔