• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہم نے دنیا بھر میں موجود ورکنگ جرنلسٹس کو جمع کر کے منظم بنانے کیلئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے

Dec 13, 2021

تنظیم کے صدر شاہد چوہان نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی صحافی اپنے مثبت کردار سے پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں پل کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں جن کے کردار کو حکومتی سطح پر نا صرف سراہا جانا چاہئیے بلکہ ان کو سہولیات سے بھی آراستہ کرنا چاہئیے. انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر خرم شہزاد اور جنرل سیکریٹری مہوش ظفر کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن میں شامل پاکستانی صحافی محنتی ہیں۔اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے چند نئے عہدیداران کا اعلان بھی کیا گیا جس میں انگلینڈ سے وسیم چوہدری چیرمین اور امارات سے سعدیہ عباسی وائس چیئرپرسن کے فرائض انجام دیں گی اسکے علاوہ سپین سے کرن خان اور انگلینڈ سے عرفان فراز نائب صدور ہونگے جبکہ روس سے شاہد گھمن جوائنٹ سیکرٹری اور سعودی عرب سے ذکاءاللہ محسن انفارمیشن سیکرٹری کے طور پر کام کریں گے.
فنانس سیکرٹری وسیم بٹ، سعودیہ سےایگزیکٹیو ممبر شاہین جاوید و دیگر نے شرکت کی. تمام عہدیداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دنیا بھر میں پاکستانی صحافی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور ان کو حقوق دلانے کی جدوجہد میں اپنا عملی کردار ادا کرتے رہیں گے.