• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریا میں نئے ہفتے کے آغاز میں کورونا سے 51افراد موت کے منہ میں چلے گئے

Dec 14, 2021

ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا میں چوتھا لاک ڈاؤن ختم ہو گیا جبکہ نئے ہفتے کے آغاز میں وزارتِ صحت کے مطابق 3251 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 51 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ ایک ہفتہ قبل پیر کو سخت لاک ڈاؤن کے وسط میں بھی 4625 نئے کیسز اور 48 اموات ہوئیں تھیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 261523 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 224352 پی سی آر ٹیسٹ تھے۔وفاقی ریاستوں کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد ایک بار پھر ڈرامائی طور پر بڑھ رہی ہے۔انفیکشن کی تعداد میں کمی کے باوجود ماہرین ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافے پر انتہائی پریشان ہیں۔اس وقت 1878 کورونا مریض نارمل وارڈز میں ہیں اور 573 افراد انتہائی نگہداشت والے یونٹس میں زیر علاج ہیں اور ہسپتالوں میں کل مریضوں کی تعداد 2449 ہے۔اس وقت 62318 متاثرہ افراد قرنطینہ میں ہیں۔