• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکی ملک ہیٹی میں افسوسناک حادثہ، 50 افراد زندہ جل گئے

Dec 15, 2021

پورٹ او پرنس (نمائندہ خصوصی) امریکی ملک ہیٹی میں آئل ٹینکر کے دھماکے میں کم از کم 50 افراد زندہ جل گئے۔

بی بی سی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شمالی ہیٹی کے شہر کیپ ہیٹین میں پیش آیا جہاں آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہوا اور اس میں سے تیل بہنا شروع ہوگیا جس کے بعد اس میں آگ لگی اور یہ دھماکے سے پھٹ گیا۔

ڈپٹی میئر پیٹرک المونور نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور بتایا کہ انہوں نے 50 جلی ہوئی لاشیں دیکھی ہیں۔ ” میں نے موقع پر دیکھا کہ 50 سے 54 کے درمیان لوگ زندہ جل گئے جن کی شناخت بھی ممکن نہیں ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ایک موٹر سائیکل ٹیکسی کو بچاتے ہوئے ڈرائیور آئل ٹینکر کا کنٹرول کھو بیٹھا اور اس میں آگ لگ گئی۔ آئل ٹینکر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے میں کم از کم 20 گھر جل کر تباہ ہوگئے۔