• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ،شہید پاکستانی نعیم راشد کے لیے بہادری کا ایوارڈ

Dec 17, 2021

کرائسٹ چرچ (نمائندہ خصوصی) نیوزی لینڈ کی حکومت نے کرائسٹ چرچ میں مسجد میں حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے شہری نعیم راشد کے لیے ملک کے بہادری کے سب سے بڑے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نعیم راشد کو دہشتگرد حملے کے دوران خطرناک صورتحال میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پرنیوزی لینڈ کے بہادری کے سب سے بڑے میڈل سے نوازا گیا۔ نعیم راشد نے گولی لگنے کے باوجود سفید فام دہشتگرد کوغیرمسلح کرنے اوراس پرقابوپانے کی کوشش کی تھی۔ نعیم راشد کے بیٹے بھی اس کوشش کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ حملے کیخلاف مزاحمت نہ کی جاتی تو مزید جانی نقصان ہوسکتا تھا۔ حملے کو روکنے کی کوشش کرنے والے غیرمعمولی اوردوسروں کے لئے اپنی جان کی پروا نہ کرنے والے لوگ تھے۔2019 میں کرائسٹ چرچ کی مسجد میں سفید فام دہشتگرد کی اندھا دھند فائرنگ سے 51 نمازی شہید ہوگئے تھے،جن میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔