• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

‘‘میرے کپتان سرفراز احمد ہی رہیں گے کیونکہ۔۔’’شاداب خان نے ایسی بات کہہ دی کہ وکٹ کیپر بھی جذباتی ہو جائیں گے

Dec 22, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی) قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے سرفراز احمد کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران شاداب خان نے سرفراز احمد کو اپنا کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘سرفراز احمد نے مجھے سکھایا کہ کیسے قیادت کی جاتی ہے، کیسے ٹیم کا خیال رکھا جاتا ہے، کیسے اپنے ملک اور اور ساتھیوں کیلیے لڑا جاتا ہے، میرے استاد ہمیشہ کپتان رہیں گے۔’’
ایک اور سوال پر شاداب نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ 7 میں بھی ان کے پسندیدہ کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کیلیے موزوں ہیں تو انھوں نے کہا کہ ہاں وہ کپتانی کرسکتے ہیں۔کپتانی کا موقع ملنے کے سوال پر شاداب خان کا کہناتھا کہ میں ہمیشہ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کا انتخاب کروں گا جب تک کہ وہ مجھے خود ہی ریلیز کرنے کا فیصلہ نہیں کرلیتے۔