لاہور (نمائندہ خصوصی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف اہم موقع پر ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگانے والے آصف علی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی آمد کا بے صبری سے انتظار کرنے لگے ہیں ، اپنے بیان میں آصف علی نے کہا کہ ٹیم آسٹریلیا پاکستان آئے ، میں بے صبری سے منتظر ہوں ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آصف علی نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کافی مدت کے بعد پاکستان آ رہی ہے ، آسٹریلیا کے خلاف میچز پاکستان کے مختلف وینیوز پر ہون گے اور آسٹریلیا کے دورہ پاکستان سے شائقین کرکٹ بہت محظوظ ہوں گے ، کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں چاہنے والوں کی توقعات پر پورا اتروں ۔
جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ، اللہ تعالیٰ دونوں کو ایسے ہی کامیابیاں عطا کرتا رہے اور پاکستان کیلئے ریکارڈز بنتے رہیں ۔
پی ایس ایل سیزن 7 سے متعلق آصف علی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہو رہا ہہے اس لئے بہت پرجوش ہوں ، شائقین سٹیڈیم آکر میچ دیکھیں ۔
ٹیم آسٹریلیا پاکستان آئے ، میں بے صبری سے منتظر ہوں ، آصف علی
