• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

روسی صدر نے نیٹو کے توسیع پسندانہ عزائم پر تحفظات کا اظہار کر دیا

Dec 24, 2021

ماسکو(نمائندہ خصوصی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے نیٹو کے توسیع پسندانہ عزائم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ روس، یو کرائن اور مغرب سے تصادم نہیں چاہتا ہے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے سالانہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصادم روکنے کے لیے آئندہ سال جنیوا میں مذاکرات ہوں گے۔انہوں نے سالانہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس، یو کرائن اور امریکی پابندیوں کو یکسر مسترد کرتا ہے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ نیٹو مشرقی یورپ میں فوجی مشقوں سے پرہیز کرے، نیٹو باز رہے تو یوکرائن سے روس کا تصادم نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ روسی صدر سال کے اختتام پر حسب روایت ایک تفصیلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہیں جس میں پوری دنیا سے شریک ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سوالات کرتے ہیں جس کے تفصیلی جوابات دیے جاتے ہیں۔ اس روایت کا آغاز 2001 سے ہوا تھا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس مرتبہ کریملن نے نیوز کانفرنس میں شرکت کے لیے پوری دنیا سے تقریباً 500 نمائندگان کو مدعو کیا ہے لیکن ان سے اجتناب برتا ہے جو پیوٹن حکومت کے نقاد تصور کیے جاتے ہیں۔