جہانیاں: رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانیاں چوہدری خالد جاوید آرائیں کی چین کے معروف سرمایہ کار مسٹر حلسن سے چین کے شہر شنگھائی میں ملاقات، اس موقع پر انہوں نے مسٹر حلسن کو پاکستان میں سرمایا کاری کرنے کی پیشکش کی جس پر مسٹر حلسن نے کہا پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہمیں پاکستان جیسے پرامن ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اور انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کے لیے باعث فخر اور سرمایہ ہیں،