بہاولپور(نمائندہ نیوز ٹائم ) بلیک میلر ٹھیکیدار نے اکاؤنٹ کیساتھ ملی بھگت کرکے خزانہ سرکار کولاکھوں روپے کاجھٹکا لگادیاافسران کے جعلی دستخط کرنے اوربلیک میل کرکے سرکاری افسران کوبلیک میل کرنے کے الزام ہیں اسلحہ کے زورپرافسران کودھمکیاں دے کرمال بٹورتاہے شہری نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کودی جانیوالی درخواست میں سنسنی خیز انکشاف کردیئے تفصیل کے مطابق شہری محمدطارق نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کودی جانیوالی تحریری درخواست میں انکشاف کیاہے کہ اینٹی کرپشن بہاولپورسے بلیک میلر ڈیکلئر ہونیوالے ٹھیکیدار ندیم خان نے تعمیراتی کاموں کے افسران کوبلیک میل کرکے لوٹ کھسوٹ کی انتہاکررکھی ہے اس نے اپنے ایک مخصوص گروپ کے ذریعے افسران کوبلیک میل کرکے اپنی مرضی کے کام نکلوانے اورمن مرضی کے ٹھیکے حاصل کرنے کاسلسلہ شروع کررکھاہے جوافسران ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آتے اسلحہ کے زورپر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں ندیم خان کی بلیک میلنگ سے تنگ ایکسین پروانشل بلڈنگ بہاولپورنے2 دسمبر2021 کوڈائری نمبر4470-72/CB کے تحت ڈپٹی کمشنر، ڈی پی اوبہاولپوراورڈائریکٹر اینٹی کرپشن کوکاروائی کیلئے سفارش بھی کی ہے اس نے مزید انکشاف کیاکہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپورنے سال2012 میں بلیک میلرز کی ایک لسٹ جاری کی تھی جس کے تحت سیریل نمبر23 پرموصوف کانام بھی بلیک میلرز میں شامل ہے اس نے مزیدانکشاف کیاکہ ٹھیکیدار ندیم خان نے بلڈنگ مینٹیس میں اضافی چارج پرتعینات اکاؤٹنٹ اسلم جاویدڈھڈی کیساتھ ساز باز کرکے مارچ اپریل مئی اورجون کے مہینوں کے27 لاکھ10 ہزار597 روپے کے بوگس بل بھی پاس کرائے ہیں اورجس اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی گئی ہے اس اکاؤنٹ کوسال2016 میں بندکردیاگیاتھاشہری نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔