• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کااپنے دفترمیں روزانہ کی بنیادپرکھلی کچہری منعقد کرنے کاسلسلہ جاری،

Dec 24, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کااپنے دفترمیں روزانہ کی بنیادپرکھلی کچہری منعقد کرنے کاسلسلہ جاری، متعددشہریوں کی کھلی کچہری میں شرکت،متعلقہ افسران کو لائیو کالزپر احکامات جاری،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت،جرائم کی روک تھام کے علاوہ کمیونٹی پولیسنگ اورپبلک سروس ڈیلیوری پر بھی بھرپورتوجہ دی جائے تاکہ شہریوں کاپولیس پر مزید اعتماد بحال ہوسکے،ڈی پی او۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان،انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ظفراقبال اعوان کے عوامی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے جاری احکامات کے مطابق ڈی پی اومحمد فیصل کامران نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پرشہریوں کے مسائل حل اوردادرسی کے لیے کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔متعددشہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل کے حل کیلئے ڈی پی او آفس کا رخ کیا، ڈی پی او نے متعلقہ افسران کوانفرادی طورپر آن کال لیتے ہوئے شہریوں کے سامنے متعلقہ افسران کوقانون کے مطابق کارروائی کرنے کے لائیو احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری سے بھجوائی جانے والی درخواستوں پر متعینہ وقت کے اندر اندر کارروائی کر کے واپسی رپورٹس بھجوائی جائیں، جرائم کی روک تھام کے ساتھ عوام کو فوری ریلیف دینا بھی ہماری ذمہ داری ہے، تمام درخواست دہندہ شہریوں کو دیے گئے وقت پر سنا جائے، ڈی پی او نے شہریوں سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ عوام کے کیلئے کھلے ہیں، جس کیلئے کھلی کچہری کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ شہریوں کو پولیس کی طرف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجاسکے۔