بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)سٹی پریس کلب بہاولپور کی ممبر سازی کا آغاز کر دیا گیا. علی ہاشمی کی زیر صدارت سٹی پریس کلب بہاولپور کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سٹی پریس کلب بہاولپور کو بہاولپور کے صحافيوں کا متحرک و نمائندہ کلب بنانے اور انہيں اپنی صلاحيتوں کو نکھارنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے اور صحافيوں کو درپيش پیشہ ورانہ مسائل و دیگر معاملات سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ طور پر جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا گیا. اجلاس میں نٸی ممبر سازی کا بھی فیصلہ کیا گیا اور ممبر شپ کے خواہشمند صحافی سٹی پریس کلب بہاولپور کی ممبر شپ کے لیے 24 دسمبر تا 5 جنوری 2022ء تک ممبر شپ فارم سٹی پریس کلب کے آفس ، تھرڈ فلور الکریم پلازہ بہاولپور سے حاصل کر سکتے ہیں ۔ مبر شپ فارم حاصل کرکے بروقت جمع کرواٸیں ، 7 جنوری 2022ء کو ممبران کی لسٹ فاٸنل کرکے ایگزیکٹو باڈی کے الیکشن کا اعلان کردیا جاٸے۔