تل ابیب (نمائندہ خصوصی) اسرائیل نے شام کے قابض علاقے گولان میں مزید سات ہزار 300 یہودیوں کی آباد کاری کا منصوبہ بنا لیا ، منصوبے کیلئے 317 ملین ڈالر کا پیکیج بھی منظور کرلیا گیا۔
العربیہ کے مطابق اسرائیل نے سال 1981 میں شام کے علاقے گولان پر قبضہ کیا تھا اب وہاں مزید سات ہزار 300 یہودیوں کی آبادکاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے ، منصوبے کے مطابق آئندہ پانچ سال میں گولان میں یہودیوں کی تعداد کو دگنا کیا جائے گا۔
گولان کی پہاڑیوں میں تقریبا 25 ہزار اسرائیلی آباد کار ہیں جن میں سے تقریبا 23 ہزار درز ہیں جو 1967 کی جنگ میں اسرائیل کے زیرقبضہ علاقوں میں رہ گئے تھے ۔