• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“خواتین مرد رشتے دارکے بغیر طویل سفر نہیں کرسکتیں” افغان حکومت نے پابندی لگادی

Dec 27, 2021

کابل(نمائندہ خصوصی)افغانستان نے ملک میں خواتین کے سفر سے متعلق سفری ہدایات جاری کردیں۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں وزارت برائے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے ترجمان صادق عاکف مہاجر نے تصدیق کی کہ 45 میل (72 کلومیٹر) سے زیادہ سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ خاندان کا کوئی قریبی فرد نہ ہو تو انہیں سواری کی پیشکش نہیں کی جانی چاہیے۔ وزارت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکرنے والی خواتین کو حجاب کی پابندی بھی کرنی ہوگی، حکم نامے میں افغان عوام کو اپنی گاڑیوں میں موسیقی نہ چلانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔اس سے قبل افغانستان میں کچھ ہفتوں پہلے افغان میڈیا کو خواتین کرداروں والے ڈرامے نہ دکھانے اور ٹی وی پر آنے والی خواتین صحافیوں کو حجاب پہننے کی ہدایت بھی دی جا چکی ہے۔