• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا ملٹری پوسٹ پر حملہ،نائیک نور مرجان شہید

Dec 26, 2021

شمالی وزیرستان (نمائندہ خصوصی) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا ، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائیک نور مرجان جام شہادت نوش کر گئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق امن دشمنوں نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا گیا، پاک فوج نے فور اور موثر جوابی کارروائی کی ، فائرنگ کے تبادلے میں 32 سالہ نور مرجان شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائیک نور مرجان کا تعلق ضلع کرم سے تھا ۔ علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے ۔