• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سابق کرکٹر محمد یوسف کا بڑا ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا

Dec 29, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز محمد یوسف کا ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا۔ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر محمد یوسف کے پاس برقرار ہے۔محمد یوسف نے سن 2006 میں 1788 رنز سکور کیے تھے،انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ ایک کیلنڈر ایئر میں 1708 رن بناسکے۔ انہیں نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے 81 رنز درکار تھے لیکن وہ ایسا نہ کرسکے۔