بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ضلعی پولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری،21ملزمان گرفتار،345 لیٹر شراب،150 لیٹرلہن،02 چالوبھٹیاں،1480 گرام چرس،10عددپسٹل30 بور،01 رپیٹر12 بور اور01 بندوق12 بور برآمدکرلی۔مقدمات درج، سماج دشمن عناصر کو معاشرے کے لیے ناسورنہیں بننے دیاجائے گا، انہیں گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خان، ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 21 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔ پولیس تھانہ کوتوالی،ڈیر ہ نواب صاحب،نوشہرہ جدید، صدراحمدپورشرقیہ اورعنایتی نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدندیم،عدنان، محمدعامر، محمدعرفان، محبوب احمد اورالطاف حسین کو گرفتارکرلیا۔ جن کے قبضہ سے345 لیٹر شراب،150 لیٹر لہن اور02 چالوبھٹیاں برآمدکرلیں جبکہ شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے ملزم کاشف بشیر کو بھی گرفتارکرلیا۔ پولیس تھانہ خیرپورٹامیوالی اورنوشہرہ جدید نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ارباب ارتضاء اورظہور احمد کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے1480گرام چرس برآمدکرلی۔پولیس تھانہ صدربہاولپور،مسافرخانہ،صدراحمدپورشرقیہ،نوشہرہ جدید، خیرپورٹامیوالی،سٹی حاصل پورسمہ سٹہ،اوچ شریف،ڈیراورصدرحاصل پورنے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدسعید،محمد صدام، محمدطارق، پرویزاقبال، محمداحمد، سجادمقصود،محمدافضل،محمدمداح،کالے خان(فرار)،ضیاء الحق،محمدزاہداورمحمددلشادکو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے10عددپسٹل30 بور، ایک رپیٹر12 بور اورایک بندوق 12 بور برآمدکرلی۔ ضلعی پولیس نے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کو معاشرے کے لیے ناسورنہیں بننے دیاجائے گا، انہیں گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا۔
ضلعی پولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری
