• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد ہزاروں افغان شہریوں کی امریکہ داخلے کی درخواستیں لیکن صرف کن بنیادوں پر درخواستیں منظور ہورہی ہیں؟ امیگریشن حکام نے واضح کردیا

Jan 2, 2022

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی وفاقی امیگریشن حکام نے سینکڑوں کی تعداد میں افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر عارضی داخلے کی درخواستیں مسترد کردیں۔ ترجمان وکٹوریا پالمر نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان سے اتحادی افواج کے نکلنے کے بعد سے انہیں عارضی داخلے کی 35000 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے اب تک 150 سے کم درخواستیں منظور ہوئی ہیں، جبکہ 470 مسترد کردی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی بنیادوں پر عارضی داخلے کی اجازت صرف شدید ایمرجنسی کی صورت میں ہی دی جاتی ہے۔