• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش، پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا

Jan 2, 2022

ولنگٹن(نمائندہ خصوصی) نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔نیوزی لینڈ کے کپتان اور اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ،تاہم پہلی وکٹ جلدی گرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ڈیوون کینوے سب سے کامیاب بلے باز رہے انہوں نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں ول ینگ 52 اور روس ٹیلر31رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔