• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل ، کراچی کے طارق روڈ سے تجاوزات ہٹا کر پارک کو بحال کر دیا گیا

Jan 3, 2022

کراچی (نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کراچی کی طارق روڈ سے تجاوزات ہٹا کر پارک کو بحال کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈی ایم سی ایسٹ نے کہا کہ عدالتی حکم پر کارروائی کی گئی اور تمام تعمیرات منہدم کر دی گئیں جس میں غیر قانونی طور پر قائم کلب ، مدرسہ اور 10 دکانیں مسمار تھیں ۔ پارک میں قائم رہائشگاہیں بھی مسمار کر دی گئیں اور تجاوزات گرانے کے ساتھ ملبہ بھی ہٹا دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کہا کہ رات بھر جاری رہنے والے آپریشن صبح کے قریب مکمل کیا گیا جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پولیس کے ساتھ رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات رہی ۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ رجسٹری کراچی نے حکم دیا تھا کہ طارق روڈ پر مدینہ مسجد سے ملحقہ پارک کو مکمل بحال کیا جائے ۔