ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارکارتک آریان گھرکے باہر آنے والی مداحوں کی پکار پر باہر آگئے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی میں کارتک آریان کےگھرکے باہر 2 لڑکیاں کھڑے ہوکر زور زور سےکارتک کو آواز دے رہی ہیں اور ان سے گھر سے باہر آنےکی درخواست کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کافی دیر انتظارکے بعد کارتک آریان گھر سے باہر نکل آئے اور ان کے ساتھ بات چیت کی اور سیلفیاں بنوائیں۔بعد ازاں انسٹا گرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئےکارتک نے لکھا کہ اس پیار کے لیے ہی میں زندہ ہوں، یہی جذبہ مجھے آگے بڑھاتا ہے، یہ میرے لیے سب کچھ ہے۔