بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) صوبہ بہاولپور ہماراقانونی اورآئینی حق ہے، پاکستان بنانے والی ریاست بہاولپور کواس کاحق صوبہ بہاولپورملناچاہیے۔ ان خیالات کااظہار کرنل(ر) رانا افضل نے اپنے وفدکے ہمراہ چیئرمین بہاولپورصوبہ اتحاد صاحبزادہ فرخ رفیع عباسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب اسمبلی نے9 مئی2012 کوصوبہ بہاولپورکی قرارداد بھی پاس کردی ہے توحکومت کوفوری طورپر صوبہ بہاولپوربحال کرناچاہیے۔فرخ رفیع عباسی نے کہاکہ سینیٹ آف پاکستان کی سیفران کمیٹی نے2011 اور2013 میں بھی صوبہ بہاولپورکی بحالی کی سفاشات چیئرمین سینیٹ کوپیش کی تھیں جومنظورکرلی گئی تھیں انہوںنے مزید کہاکہ اب حکومت وقت کے پاس کوئی ایساجوازنہیں کہ وہ بہاولپورصوبہ کوبحال نہ کرے ہم ہرصورت میں صوبہ بہاولپورچاہتے ہیں اورجنوبی پنجاب صوبہ کاحصہ کسی بھی صورت نہیں بنیں گے بہاولپورکااستحصال اب ہمیں کسی صورت منظورنہیں ہے۔اس موقع پر چیئرمین بہاولپور صوبہ اتحاد صاحبزادہ فرخ رفیع کی طرف سے کرنل(ر) راناافضل کوبہاولپورصوبہ اتحاد کاوائس چیئرمین جبکہ رانااکبرکوبہاولپورصوبہ اتحاد جرمنی کاکوآرڈی نیٹر مقررکیاگیا۔ وفدمیں محمدعمران اورعاشق علی ودیگربھی موجود تھے۔