• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افریقی ملک میں فوج نے حکومت کا تختۃ الٹ دیا

Jan 25, 2022

واگادوگو(نمائندہ خصوصی) برکینا فاسو میں فوج نے صدر کا تختہ الٹ کر اقتدارپر قبضہ کرلیا ہے۔ فوجی قبضے کے ساتھ ہی حکومت اور پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں فوج نے صدر روچ کابورے کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے۔ اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد جاری کردہ بیان میں فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کی تمام سرحدیں بند کردی گئی ہیں۔لک کے ٹی وی پر فوج کی جانب سے کیے جانے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ تحویل میں لیے گئے تمام افراد محفوظ ہیں لیکن تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ صدر روچ کا بورے جن کی حکومت کا تختہ الٹا گیا ہے وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟برکینا فاسو میں فوج نے ٹی وی پر یہ اعلان بھی کیا ہے کہ مناسب وقت پر ملکی آئین کی طرف واپس آئیں گے لیکن اس میں بھی وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے کہ واپسی کب ہو گی؟