• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا کہ بزرگ شہریوں کی خدمت معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے

Jan 26, 2022

ساہیوال (خاورعلی چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا کہ بزرگ شہریوں کی خدمت معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے ،اسلام ہمیں بزرگوں سے حسن سلوک اور خیر خواہی کا درس دیتا ہے – مخیر حضرات کو فلاحی کاموں پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا چاہیے تاکہ معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کی جا سکے -انہوں نے ان خیالات کا اظہار محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت چلنے والے اداروں اولڈ ایج ہوم ،دارالامان اور صنعت زار کے دورے کے دوران کہی -اسسٹنٹ کمشنر میاں سرمد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے -انہوں نے اولڈ ایج ہوم کے مختلف حصے دیکھے اور وہاں مقیم بزرگ مرد و خواتین سے ملاقات کی -انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کے ان مہمانوں کی روز مرہ ضروریات کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور وہ ذاتی طو رپر ان کی دیکھ بھال کی نگرانی کریں گے-ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے بزرگ افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا اور ان کے مسائل دریافت کئے -انہو ں نے اولڈ ایج ہوم کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی پر پوری توجہ دی جائے اور ان کے علاج معالجے کا بھی خیال رکھا جائے – بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک صنعت زار گئے اور وہاں خواتین کو مختلف ہنر سکھانے کے لئے ہونے والی کلاسوں کا معائنہ کیا -انہوں نے زیر تربیت خواتین سے بات چیت کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ اپنے اپنے شعبے میں مہارت حاصل کریں اور تربیت کے بعد خود روز گار شروع کریں تا کہ ان کی معاشی خوشحالی کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کو بھی فائدہ ہو -انہوں نے صنعت زار میں تیار ہونے والی اشیاءمیں گہری دلچسپی لے اور ان کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی – ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے ادارے کی انتظامیہ پر زورد یا کہ وہ تیار مصنوعات کی اچھی قیمت حاصل کرنے کے لئے مارکیٹنگ پر بھی خصوصی توجہ دیں-انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت چلنے والے اداروں کے منتظمین کو سوشل میڈیاپیجز بنانے کی بھی ہدایت کی تا کہ سماجی بہبود کے کاموں میں ان کی کارکردگی سے عوام بھی آگاہ ہوں۔