• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور ملک الطاف چنڑ اور نومنتخب جنرل سیکرٹری فہد خان ایڈوکیٹ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری

Jan 26, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور ملک الطاف چنڑ اور نومنتخب جنرل سیکرٹری فہد خان ایڈوکیٹ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ،گزشتہ روز بھی بڑی تعداد میں وکلاء نے ان کو کامیابی پر مبارکباد دی اور پھول پیش کیے ۔وکلاء کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نوجوان اور باصلاحیت ہیں اور خدمت کے جذبے سے سرشارہیں ان کی کامیابی سے وکلاء کے مسائل حل ترجیحی بنیادوں حل ہو نگے ۔نومنتخب صدر نے وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی وکلاء کے مرہون منت ہے اور وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائونگا وکلاء نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں ان کو مایوس نہیں کرونگا ۔