نوشہروفیروز بھریا مائنز ٹیل کے آبادگاروں کا راشی انجینر عطا محمد چھجڑو سب ڈویژن نصرت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق آج بھریا سب ڈویژن کے ٹیل کے آبادگاروں کا نیشنل پریس کلب نوشہروفیروز کے سامنے مظاہرہ کیاگیا اور سخت نعرے بازی کی گئ مظاہرین میں غلام شبیر چانڈیو حاجی علی اکبر چانڈیو عرض محمد مری غلام رسول مری مجیب الرحمٰن مری محمد مٹھل چنہ اور مشتاق پھل نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے راشی انجینر عطا محمد چھجڑو جو کہ قاسم کھائی کے پاس جو دروزاہ لگوارہا ہے اس میں لاکھوں کی رشوت لی ہے اور ہم جو کہ کسان آخری میں ہے انکی زرعی زمین سوکھ کر ناکارہ ہو جائیں گی اس وجہ سے ہم پرامن احتجاج کررہے ہیں اگر سندھ گورنمنٹ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ دروازہ لگانے سے بہت نقصان ہوگا اسکو فوری طور پر بند کرایا جائے بصورت دیگر ہم سخت احتجاج کریں گے ہم وزیراعلی سندھ سے اپیل کرتے ہیں اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرایا جائے