بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) صوبہ پنجاب کی تیسری بڑی سرکاری کالونی کچرے اورگندکے ڈھیرمیں تبدیل، ون یونٹ کالونی میں گندگی کے ڈھیرکے باعث تعفن پھیل رہاہے سپورٹس گراؤنڈ اورچلڈرن پارک تباہی کاشکار، واٹرفلٹریشن پلانٹ کی عرصہ چھ سال سے اورربالنگ نہیں ہوئی تفصیل کے مطابق صوبہ پنجاب کی تیسری بڑی سرکاری ون یونٹ سٹاف کالونی محکمہ ایم اینڈآر بلڈنگز اورپروانشل بلڈنگز کے افسران کی مجرمانہ غفلت کے باعث گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ہوچکی ہے کالونی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کے باعث تعفن پھیل رہاہے اورسرکاری ملازمین کی فیملیز کاجینامشکل ہوچکاہے اہلیان کالونی کے مطابق کالونی کے واحدفلٹریشن پلانٹ کی گزشتہ چھ سال سے جنرل اوربالنگ نہیں ہوئی جس کے باعث مکین زہر آلود پانی پینے پرمجبورہیں جبکہ پلانٹ کے فلٹرز بھی بروقت تبدیل نہیں کیے جاتے کالونی میں بچوں کیلئے سپورٹس گراؤنڈ اورچلڈرن پارک تباہی کاشکار ہوچکے ہیں اہلیان کالونی کے مطابق ون یونٹ کالونی میں 34 افرادپرمشتمل ورک چارج لیبرموجود ہے جوکالونی میں کام کرنے کی بجائے افسران کے گھروں میں کاموں پرمصروف رہتے ہیں جبکہ خودساختہ لیبریونین کے عہدیدار اقبال فریدقلی، محمدعامر ورک سپروائزر اورمحمدافضل ورک چارج لیبرکوکالونی میں کام نہیں کرنے دیتے بلکہ انہیں افسروں کی خوشامد کیلئے ان کی کوٹھیوں پرکام پرلگادیتے ہیں ذرائع نے مزید بتایاکہ اقبال فریدقلی نے افسران کی اشیرباد سے کالونی میں موجود دوقیمتی درختوں کوکاٹ کرغائب کردیاجس پرآج تک اس کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی جبکہ انچارج ون یونٹ کالونی سب انجینئر وسیم صادق آفس آناتوہین سمجھتاہے اہلیان کالونی نے سیکرٹری سی اینڈڈبلیو کمشنر بہاولپور، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔