• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں بون میرو ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کرکے صوبہ سندھ میں ملک بھر کے عوام کے لیے مفت علاج کے دروازے کھول دیے

Jan 30, 2022

بہاول پور ( نویداقبال چوہدری سے) پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں بون میرو ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کرکے صوبہ سندھ میں ملک بھر کے عوام کے لیے مفت علاج کے دروازے کھول دیے ۔انہوں نے کہا کہ گمبٹ میں مریضوں کا بون میرو ٹرانسپلانٹ کا علاج 100 فیصد مفت فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز جیسا اور کوئی ہسپتال نہیں جہاں جگر، گردے، بون میرو اور کینسر کا مفت علاج کیا جا رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مریضوں کی ایک بڑی تعداد تھیلیسیمیا اور اس جیسی متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں اور بون میرو ٹرانسپلانٹ علاج کی سہولت کے ذریعے مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لیے سندھ حکومت کا یہ سنہری کارنامہ ہے جبکہ گمبٹ میں کینسر کا علاج سو فیصد مفت اور عالمی معیار کے مطابق کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک حادثات میں اضافے کی پیشِ نظر ریپڈ ریسپانس ایمرجنسی کی سہولت بھی شروع کی گئی ہے اور اس کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک بھی بڑھایا جائے گا جہاں اس طرح کے مراکز بھی کھولے جا رہے ہیں تاکہ آتشزدگی اور حادثات کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والوں کا بہترین علاج ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گمبٹ میں صحت کی جدید سہولیات کے پیش نظر دیگر صوبائی حکومتوں کو چیلنج ہے کہ وہ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز جیسا ایک ہسپتال بنا کر دیکھائیں، جہاں جگر، گردے، بون میرو اور کینسر کا مفت علاج کیا جا سکے