بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)وکلا کے بے شمار مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کے لئے آواز اٹھا ئیں گے اور کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا عدالتی ریکارڈ کی منتقلی کے لئے وکلا چیمبر ز خاص طور پر میری کاوش ھو گی۔اور بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے تمام ممبران وکلا کے لیے بلا تفریق کام کروں گا اور تمام وکلا بار ایسوسی ایشن کے معزز ممبر ہیں جنکی خدمت عبادت سمجھ کر یں گے بار اور وکلاکو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ بار ایوسی ایشن بہا و ل پور کے نومنتخب جنرل سیکرٹر ی فہد خان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ بہاول پور نے کالمسٹ طار ق سمیجہ اور سینئرقانون دان چوہدر ی محمدمشتاق وڑائچ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ بہاول پور محمدعثمان اصغر ودیگر سے ملاقات میں بتایاانہوں نے کہاکہ وکلا برادری کے لیے اور بار کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہوں وکلا برادری کا اتحاد ہی ہماری طاقت ہے کسی بھی تنظیم کی طاقت اس کااتحاد ہوتا ہے بطور جنرل سیکرٹری اپنے دور میں جہاں تک ممکن ہوا بار ایسوسی ایشن کی بہتری کے لیے کرداراداکرتا رہوں گا