• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکی صدرجوبائیڈن کا دورہ کرتے ہی پل ٹوٹ گیا ، 10 افراد زخمی

Jan 30, 2022

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی شہرپٹس برگ میں پل ٹوٹنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کے وقت پل پر ایک بس اور چھ گاڑیاں موجود تھیں, پل ٹوٹنے سے کچھ گھنٹے قبل امریکی صدرجوبائیڈن نے علاقے کا دورہ کیا تھا اور مقامی انتظامیہ سے انفرا سٹرکچر اورپلوں کی مرمت پربات کی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پل ٹوٹنے کے بعد پل کے نیچے سے گزرنے والی گیس کی لائن بھی لیک ہوگئی جس سے پورے علاقے میں گیس پھیل گئی,متاثرہ علاقے میں لوگوں کی آمد ورفت کو بند کردیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق امریکا میں 45ہزار پل خستہ حالت میں ہیں جن پر کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ مخدوش پلوں میں سے تین ہزار ریاست پینسلوانیا میں واقع ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن نے گزشتہ سال نومبرمیں سڑکوں اور پلوں کی مرمت کیلئے 110 بلین ڈالرفراہم کرنے کے بل پردستخط کئے تھے۔