• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغان سر زمین کسی ہمسایہ ملک کیخلاف استعمال نہیں ہو گی: طالبان نے پاکستان کویقین دہانی کرادی

Jan 31, 2022

کابل (ویب ڈیسک) افغان طالبان نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ افغان سر زمین کسی ہمسایہ ملک کیخلاف استعمال نہیں ہو گی، قومی سلامتی مشیر معید یوسف افغانستان میں موجود ہیں جہاں پر نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران افغان چیمبر آف کامرس کے اراکین بھی موجود تھے۔
دنیا نیوز کے مطابق افغان نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان برادر ملک ہیں جن کے تاریخی مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ باہمی احترام پر مشتمل بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ افغان سرزمین کو کسی ہمسایہ ملک کے خلا ف استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔
اس موقع پر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنی حمایت جاری رکھے گا، گہرے معاشی تعلقات کے بغیر امن و استحکام ممکن نہیں ہے، پاکستان علاقائی پراجیکٹس پر عمل درآمد کے لئے پر عز م ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کی افغان وزیر خارجہ عامر خان متقی کی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔معید یوسف کی زیر قیادت کابل پہنچنے والے وفد میں وزرا بھی شامل ہیں جو افغان حکام سے دو طرفہ تعلقات، مشترکہ مفادات اور افغانستان میں انسانی بحران کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات آگاہ کرے گا۔