لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ مری سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ؟ سیکرٹری ٹورازم صاحب !کوٹلی ستیاں خودجاکرحالات دیکھیں، کوٹلی ستیاں میں ہرطرف گندگی کےڈھیرہیں، عوام کوسیاحت سےمتعلق آگاہی دیں،میڈیاکوبھی ساتھ ملائیں۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ، جس دوران کمشنر ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سیکرٹری ٹرازم پنجاب عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے استفسار کیا کہ مری میں لینڈ پر چیزنگ اور ٹور ازم کی کیا پالیسی ہے ؟ سیکرٹری ٹورازم صاحب !کوٹلی ستیاں خودجاکرحالات دیکھیں، کوٹلی ستیاں میں ہرطرف گندگی کےڈھیرہیں، عوام کوسیاحت سےمتعلق آگاہی دیں،میڈیاکوبھی ساتھ ملائیں۔
عدالت نے پنجاب ٹور ازم پالیسی ایکٹ اگلی پیشی پر جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمشنرصاحب !مری میں غیرقانونی تعمیرات جاری ہیں، 5سال بعدمری کےحالات اس سےبھی خراب ہوں گے۔ کمشنر راولپنڈی نے غیر قانونی تعمیرات ، تجاوزات کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ، کیس کی سماعت سات فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔