• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستانیوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبر، بجلی کتنی مہنگی ہونے کا امکان ہے ؟ جانئے

Jan 31, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)بجلی صارفین پر بجلیاں گرانے کی تیاریاں شرو ع کر دی گئیں ہیں ، نیپرا کو بجلی مزید 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کر د ی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا سے فی یونٹ اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس میں مانگا گیاہے جو کہ اگر منظور ہو تا ہے تو صارفین پر مزید 30 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، نیپرا درخواست پر کل سماعت کرے گا ۔