• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بہاولپوریونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات برائے سال2022-23 مکمل

Jan 31, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)بہاولپوریونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات برائے سال2022-23 مکمل‘، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ممبر ایف سی سی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس محمد امین عباسی نے بطور چیئرمین الیکشن کمیٹی فرائض سر انجام دیے، الیکشن میں متفقہ طور پر تمام کابینہ کو بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا، نومنتخب عہداراوں میں صدر اے مجید گل، جنرل سیکرٹری محمد اکرم ناصر، سینئر نائب صدر محمد امین عباسی، نائب صدر محمد عمران بھنڈر، فنانس سیکرٹری میاں آصف کبیر، جوائنٹ سیکرٹری میاں شاہد جبکہ آفس سیکرٹری کے عہدے پر ڈاکٹر رضوان اشرف، اسی طرح مجلس عاملہ پر بہاولنگر سے فہد شفیق، سمہ سٹہ سے ملک طارق آرائیں، چشتیاں سے محمد علی، قائم پور سے محمد اسلم آزاد اور بہاولپور شہر سے شیخ اکبر،نذر عباس گھلو،کاشف ظفر انصاری اور غلام مصطفی بلامقابلہ کامیاب قرار دیئے گئے۔اس موقع پر پی ایف یو جے کے فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور چیئرمین الیکشن کمیٹی محمد امین عباسی نے کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا ظہار کیا۔ جبکہ نومنتخب صدر اے مجید گل نے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ایک مسلسل جدو جہد کا نام ہے جو ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کیلئے جاری رہے گی، آخر میں بہاولپور یونین آف جرنلسٹس چشتیاں سے وفات پانے والے ممبر خالد جاوید پنسوتہ، والدہ نذر عباس گھلو اور لاہور پریس کلب کے قریب حسنین شاہ کی شہادت پر فاتح خوانی بھی کی گئی اور انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔