• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملالہ یوسفزئی کا دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا دورہ، شوہر کو شکست دیدی

Feb 1, 2022

دبئی (ویب ڈیسک) نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی نے شوہر عصر ملک اور فیملی کے ہمراہ دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شوہر عصر ملک کے ساتھ گیم بھی کھیلا اور انہیں شکست بھی دی۔

ملالہ نے حال ہی میں دبئی ایکسپو 2020 میں ’پاکستان کا پوشیدہ خزانہ‘ کے تھیم پر مبنی پویلین اور خواتین کے پویلین کا دورہ کیا جس کی تصاویر ملالہ کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئیں، اسی دوران ملالہ نے اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ ایک گیم بھی کھیلا جس میں اُنہوں نے شوہر کو شکست دی۔

ملالہ نے شوہر عصر ملک کو ٹک ٹیک ٹو میں شکست دی، تصاویر میں عصر ملک کو ملالہ کے آگے ہاتھ جوڑتے جھک کر ہنستے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہاں موجود گلوکار شہزاد رائے بھی مسکرا رہے ہیں۔

دبئی ایکسپو کے دورے کے دوران ملالہ کے ساتھ سماجی کارکن اور ملالہ فنڈ کے پارٹنر شہزاد رائے بھی تھے، دورے کے دوران ملالہ نے پاکستانی کینیڈین آرٹسٹ شاہد رسام کا تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نسخہ بھی دیکھا۔