خرطوم (ویب ڈیسک) سوڈان کی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 79 افراد جاں بحق ہو گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق ہزاروں شہریوں نے سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف رواں ہفتے بھی مظاہرہ کیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے دارالحکومت خرطوم میں ایوان صدر کی جانب جانے کی کوشش کی۔فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کر دی۔