• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان مشکل میں ، لڑائی کے دوران مطلوب دہشتگردرفیع اللہ مارا گیا

Feb 1, 2022

کابل (نمائندہ خصوصی)افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان مشکل میں آ گئی ہے ، پیسہ اور عہدوں کے حوالے سے مختلف گروپوں میں شدید لڑائی جاری ہے جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد رفیع اللہ مارا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگرد رفیع اللہ نے وہاب، ڈاکٹرا اور احمد عبداللہ سمیت اپنے متعد د کوڈ نام رکھے ہوئے تھے وہ این ڈی ایس، داعش اور بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی معاونت کر تا تھا ، دہشت گردرفیع اللہ 2011سے متعدددہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا اور خود کش بمباروں کی معاونت سمیت ایک سے دوسری جگہ منتقلی کا کام بھی کرتا تھا ۔

دہشتگرد رفیع اللہ سول ہسپتال کوئٹہ ،اسلام آبادمیں سرینہ ہوٹل پرخودکش بمباروں کوپہنچانےکاسہولت کارتھا جبکہ دہشت گرد رفیع اللہ پولیس،لیویز،ایف سی اور دیگراداروں پرحملوں میں ملوث تھا ۔