• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سابق حکومت کے اراکین اور 100سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کا قتل ، افغان حکومت نے اقوام متحدہ کا الزام مسترد کردیا

Feb 1, 2022

کابل(نمائندہ خصوصی)طالبان کی افغان حکومت نے سابق حکومت اور اس کی سیکیورٹی فورسز کے 100 سے زائد ارکان کو ہلاک کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے الزام کی تردید کی تردید کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
غہر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی نگران حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا کہ عام معافی کے بعد، کسی کو بھی کسی کے نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں، اگر کوئی انتقامی واقعہ رپورٹ ہوا تو ہم تحقیقات کریں گے اور مجرموں کو سزا دیں گے۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مبینہ طور پر کہا کہ اقوام متحدہ کو ’معتبر الزامات ‘ملے ہیں کہ گزشتہ سال اگست میں طالبان قبضے کے بعد سے سابق افغان حکومت ، اس کی سیکیورٹی فورسز اور بین الاقوامی افواج کی مدد کرنے والے100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔