• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملک بھر کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

Feb 5, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ملک بھر کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم کا شکار کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنا اور اس بات کا عزم کرنا ہے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔وہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل بہاول پور میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا شکار نہتے کشمیر ی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور عبادت نثار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، رہنما پاکستان تحریک انصاف سمیرا ملک،محکمہ تعلقات عامہ،محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ ماحولیات، محکمہ سول ڈیفنس، محکمہ پولیس سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران و سٹاف، سول سوسائٹی کے ممبران،عوامی نمائندگان، عمائدین شہر،میڈیانمائندگان، سکول و کالجز کے اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پورعرفان علی کاٹھیا نے یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے جاری بھارتی ظلم و ستم کی پرزور مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم کشمیر منانے کا مقصد اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم اور کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی طرف دلانا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری حریت پسندوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد کامیاب ہوگی اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور حکومت نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کی دیگر اقوام کی طرح کشمیری عوام کو بھی ان کا حق خودارادیت ملنا چاہئے اور آزادی کشمیریوں کا حق اور مقدر ہے جو ان کو مل کر رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان ہے جسے بھارتی غاصبوں سے آزاد کرا کر دم لیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیری بہن بھائیوں کو یہ باور کرانا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کشمیریوں کے غیر متزلزل حوصلے اور عزم و ہمت کو سلام پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاول پور عبادت نثار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ریاستی جبر و تشدد اور کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کر کے کشمیریوں کو آزادی کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ہر فرد اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان کی ہر سطح پر ہر فورم پر سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت و معاونت جاری رکھی جائے گی۔ بعد ازاں ضلع کونسل بہاول پور سے سرائیکی چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور عبادت نثار نے کی۔یکجہتی کشمیر ریلی میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سمیرا ملک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیرکھچی، سرکاری محکموں کے افسران و سٹاف، سکول و کالجز کے طلبہ، سول سوسائٹی کے ممبران اور میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکائے یکجہتی کشمیر ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرز اور پینا فلیکس تھام رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔